کراچی،احتساب عدالت نے فراڈکے الزام میں گرفتار ملزم عباس علی آغا کو مزید ریمانڈ پر 25 فروری تک نیب کے حوالے کردیا

منگل 12 فروری 2019 15:10

کراچی،احتساب عدالت نے فراڈکے الزام میں گرفتار ملزم عباس علی آغا کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) کراچی میں ایس بی سی اے افسران کے ساتھ مل کر فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم عباس علی کو مزید ریمانڈ پر 25 فروری تک نیب کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب نے گرفتار ملزم عباس علی آغا کو احتساب عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، لہذا اس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

نیب کے مطابق ملزم سابق ڈی جی،ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کے خلاف جاری تحقیقات میں مطلوب تھا۔ملزم نہر خیام کلفٹن میں 4 ہزار گز کے پلاٹ کی غیر قانونی ریسٹوریشن میں ملوث ہے، اس پلاٹ کی قیمت دو ارب روپے ہے۔بعدازاں عدالت نے ملزم کو 25فروری تک نیب کے حوالے کردیا۔ملزم نے سرکاری افسروں کے ساتھ مل کر فراڈ کیا۔

متعلقہ عنوان :