Live Updates

پاکستانی تاریخ کے نیاز ی پہلے وزیراعظم جو کشکول لیکر خود آئی ایم ایف کے پاس گئے‘مسلم لیگ (ن)

ہم نہیں چاہتے نیازی خودکشی کریں کیونکہ یہ حرام ہے مگر جھوٹ اور یوٹرن پر کم از کم معافی تو مانگیں‘ پرویز ملک ،خواجہ عمران

منگل 12 فروری 2019 15:20

پاکستانی تاریخ کے نیاز ی پہلے وزیراعظم جو کشکول لیکر خود آئی ایم ایف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )لاہور صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویزملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے نیاز ی پہلے وزیراعظم ہیں جو کشکول لے کر خود آئی ایم ایف سے ملنے گئے ،ہم نہیں چاہتے عمران نیازی خودکشی کریں کیونکہ خودکشی حرام ہے مگر جھوٹ اور یوٹرن پر کم از کم معافی تو مانگیں،(ن)لیگ نے مہنگائی کا بوجھ اتارنے اور معاشی استحکام لانے کیلئے 2015 ء میں آئی ایم ایف پروگرام ختم کردیاتھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی آفس میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب بتائیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی تعمیر پر کیا طے ہوا، روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت میں اضافے اور اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے معاشی قیامت کا منظر پیدا ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو بتائیں نئے آئی ایم ایف پیکج سے افراط زر میں مزید کتنے فیصد اضافہ ہوگا اور جی ڈی پی گروتھ ریٹ کتنے فیصد بڑھے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات