آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکی

منگل 12 فروری 2019 15:48

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ میں بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈرز کیٹگری کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکی۔آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کردیا، بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈرز کیٹگری کی ٹاپ ٹین پوزیشن میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکی، بولرز میں نشریٰ سندھو گیارھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلوی ٹیم پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور انڈیا چوتھے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈین ویمنز پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے اور پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر ہے۔ بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ پاکستانی کپتان بسمیٰ معروف تین درجہ ترقی سے پندرھویں اور جویریہ خان سولھویں پوزیشن پر ہیں۔بولرز میں آسٹریلوی میگن شاؤٹ پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کی نشریٰ سندھو گیارھویں، ندا ڈار تیرھویں اور انعم امین انیسویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ڈوٹن پہلے اور اسٹیفنی ٹیلر دوسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :