سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی 93سال کی عمر میں انتقال کر گئے

منگل 12 فروری 2019 15:53

سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی 93سال کی عمر میں انتقال کر گئے
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) افغانستان کے سابق صدر صبغت اللہ مجددی ترانوے برس کی عمر میں کابل میں انتقال کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ 1992 میں سابقہ سوویت یونین کی افواج کے افغانستان سے انخلا اور کمیونزم کی حامی حکومت کے خاتمے کے بعد بننے والی حکومت کے پہلے صدر تھے۔

(جاری ہے)

اٴْن کے دورِ صدارت کے ایک ترجمان نے پیر اور منگل کی درمیابی شب مجددی کے انتقال کی تصدیق کی۔

افغانستان میں سابقہ سوویت یونین کی افواج کے دس سالہ قیام کے دوران صبغت اللہ مجددی اعتدال پسند گوریلا سرگرمیوں میں مصروف رہے تھے۔ ان کو ان سرگرمیوں کے لیے امریکی حمایت بھی حاصل رہی تھی۔ اٴْن کے سیاسی و گوریلا گروپ کے بعض اراکین سابق افغان صدر حامد کرزئی کی حکومت میں شامل تھے۔