Live Updates

پی ٹی آئی رہنماء راجا راض بھی شیخ رشید کیخلاف میدان میں آگئے

شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بننے کی کوئی ضرورت نہیں، پی اے سی میں موجودپی ٹی آئی کے ممبران شہبازشریف کو ہر غلط کام کرنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 فروری 2019 15:33

پی ٹی آئی رہنماء راجا راض بھی شیخ رشید کیخلاف میدان میں آگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 فروری2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء راجا راض بھی وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے خلاف میدان میں آگئے، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بننے کی کوئی ضرورت نہیں، پی اے سی میں موجودپی ٹی آئی کے ممبران شہبازشریف کو ہر غلط کام کرنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران کمیٹی میں دیانتداری سے کام کریں۔

ممبران وہی کام کریں گے جو ملک کے مفاد میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بننے کی کوئی ضرورت نہیں، پی اے سی میں پی ٹی آئی کے ممبران موجود ہیں، پی ٹی آئی کے ممبران شہبازشریف کو ہر غلط کام کرنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی بھی شیخ رشید کے پی اے سی ممبر بننے کے مخالف کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں رولزکے مطابق کام کروں گا۔

کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔ شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے۔ ان کی مرضی جوبھی کہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام معاملات پروزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر شیخ رشید نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسد قیصر کو میری پی اے سی میں شمولیت روکنے کا کوئی صوابدیدی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے بہت غلط کام کیا۔ خان صاحب کی وجہ سے خاموش ہوں۔

پی اے سی میں شہباز شریف کسی صورت پسند نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے پیر تک شہبازشریف کا فیصلہ نہ ہوا تو میں خاموش نہیں رہوں گا۔ اسپیکر بادشاہ آدمی ہے۔ سپیکر کا کوئی حق نہیں ہے کہ مجھے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شامل ہونے سے روکے۔ یہ پارٹی لیڈر کا حق ہے وہ کسے کمیٹی میں شامل کرتا ہے اور اسپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ شہبازشریف کو ریمانڈ میں بلائے۔

اسپیکر صاحب آپ نے یہ بہت غلط کام کیا ہے۔ میں پاکستان کا سینئر پارلیمنٹرین ہون اور عمران خان کی وجہ سے خاموش ہوں۔ مجھے وزارت کی کوئی فکر نہیں ہے اور فکر ہے تو صرف غریب عوام کی ہے جس کے ساتھ عمران خان نے وعدے کیے ہیں۔ دوسری جانب اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کی3 قائمہ کمیٹیوں جن میں قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف، اطلاعات ونشریات اورامورکشمیر شامل ہے ان کی رکنیت ختم کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسپیکر اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی درخواست پر ان کے ماتحت تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات