ملتان، سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنیوالا شخص گرفتار

منگل 12 فروری 2019 16:57

ملتان، سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنیوالا شخص گرفتار
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) ملتان میں سابقہ بیوی کی جعلی فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی کہ اس کے سابق شوہرمحمد نعیم انصاری نے جعلی فحش ویڈیو بنا کر اس سے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔درخواست میں خاتون نے کہا کہ اس کے انکار پر اس کے سابق شوہر نے جعلی ویڈیو اس کے عزیز و اقارب کو بھیج دی۔درخواست پرتحقیقات کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :