ملتان، گیس نایاب، لائنوں سے پانی نکل آیا

علاقہ مکینوں کی جانب سے بارہا سوئی نادرن گیس حکام کو درج شکایت پر بھی کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا

منگل 12 فروری 2019 17:07

ملتان، گیس نایاب، لائنوں سے پانی نکل آیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) ملتان میں سوئی گیس کی پائپ لائن سے گیس کی بجائے پانی نکلنے لگا ، علاقہ مکینوں کی جانب سے بارہا سوئی نادرن گیس حکام کو درج شکایت پر بھی کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا۔ملتان میں حضوری باغ کے علاقہ میں سوئی گیس کے پائپ سے پانی کا بہنا شروع ہو گیا ہے ، علاقہ مکینوں کے مطابق تمام دن ان کے گھروں اور گلیوں سے سوئی گیس کی شدید بدبو آتی ہے ، گھر کے پانی میں بھی گیس کی بدبو شامل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اب گیس کے پائپ سے پانی بہتا ہے ، گزشتہ کئی روز سے اس حوالے سے سوئی نادرن گیس کو شکایات درج کروائیں تاہم کوئی نمائندہ نہیں آیا۔صارفین نے بتایا کہ تمام دن گیس غائب رہتی ہے اور اب اگر گیس جلائیں تو چولہوں میں بھی پانی ہی نکلتا ہے تاہم گیس کے ماہانہ وقت پر موصول ہو جاتے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق سوئی نادرن گیس حکام گیس کی پائپ لائن میں واسا کی پائپ لائن ملنے پر حرکت میں آئیں اور ان کا مسئلہ حل کریں۔

متعلقہ عنوان :