Live Updates

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 17 فروری کو پاکستان کادورہ کریں گے،وزیر اعظم خود استقبال کرینگے

منگل 12 فروری 2019 17:07

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 17 فروری کو پاکستان کادورہ کریں گے،وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 17 فروری کو پاکستان کادورہ کریں گے ، ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان خود ولی عہدکا استقبال کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان17فروری کی سہ پہر پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد شہزادہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہائوس میں قیام کریں گے اس ضمن میں وزیراعظم ہائوس کی تزئین وآرائش کا کام تیز کر دیا گیا ۔

سعودی ولی عہد کے ہمراہ اعلی سطح کے وفود بھی پاکستان آئیگا جو پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اہم کردار اداکررہے ہیں، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائینگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات