ملازمین کی ترقی کیلئے دائر درخواستوں پر صدرنیشنل بنک کو نوٹس جاری

منگل 12 فروری 2019 17:12

ملازمین کی ترقی کیلئے دائر درخواستوں پر صدرنیشنل بنک کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ملازمین کی جانب سے ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواستوں پر صدر نیشنل بنک آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ نے شاہد عظیم،طارق،مسعود،جاوید اور منظور کی درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواست گزاروںنے موقف اپنایا کہ وہ بنک کی مختلف برانچوں میںگریڈ ٹو کے طور پر کام کر رہے ہیں حالانکہ وہ گریڈ ون کے عہدے پر ترقی کے اہل ہیں ۔انہیں طویل عرصہ سے ترقیاں نہیں دی گئیں۔ استدعا ہے کہ عدالت انہیں گریڈ ون کے عہدون پر ترقیاں دینے کا حکم دے ۔