توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری

منگل فروری 17:12

توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ نے ٹھوکر نیاز بیگ کے محمد خلیل کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وہ ٹھوکر نیاز بیگ میں وراثتی اراضی کے مالک ہیں ۔عدالت کی جانب سے 20دسمبر کو حکم جاری کیا گیا لیکن اس کے باوجود اس کو وراثتی اراضی کے تصدیق شدہ دستاویزات نہیںدی جارہیں۔استدعا ہے کہ ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔