پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

منگل 12 فروری 2019 17:12

پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کے کیس کی سماعت بغیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کی پیشی کے بعد وکیل سے کہا کہ جب چالان آئے گا تو طلب کریں گے۔قیصر امین بٹ اپنا بیان ریکارڈ کروا کر وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیںاورہائیکورٹ سے اپنی ضمانت منظور کروا چکے ہیں۔نیب کی طرف سے الزام ہے کہ قیصر امین بٹ نے سی ای او پیراگون سوسائٹی ندیم ضیا سے ملکر سادہ لوح شہریوں کو لوٹا۔

متعلقہ عنوان :