حکومت ہنرمندافرادی قوت بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے پالیسی کوحتمی شکل دے رہی ہے‘زلفی بخاری

نجی شعبے کے تعاون سے محنت کشوں کی پیشہ ورانہ تربیت عالمی تقاضوں کے عین مطابق کی جائے گی‘ معاون خصوصی

منگل فروری 17:12

حکومت ہنرمندافرادی قوت بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے پالیسی کوحتمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی برائے اوور سیزاورانسانی وسائل کی ترقی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت طلب والے ممالک میں ہنرمندافرادی قوت بھجوانے کے حوالے سے پالیسی کوحتمی شکل دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ نسل کیلئے روزگارکی منصوبہ بندی کے بارے میں ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے محنت کشوں کی پیشہ ورانہ تربیت عالمی تقاضوں کے عین مطابق کی جائے گی۔معاون خصوصی نے کہاکہ ہمیں بیرون ملک جانے والی اپنی افرادی قوت کو قانونی تحفظ دینے کے لئے مہاجرین کے حوالے سے مشترکہ پالیسی وضع کرتے ہوئے انکاتحفظ یقینی بناناہوگا۔