حکومت عوام کی توقعات پورا کرنے کیلئے آخری حد تک جائیگی‘ سعدیہ سہیل

وزیر اعظم عمران خان کے کرپشن کے خلاف اپنائے گئے موقف کو پذیرائی مل رہی ہے‘ رکن پنجاب اسمبلی

منگل فروری 17:21

حکومت عوام کی توقعات پورا کرنے کیلئے آخری حد تک جائیگی‘ سعدیہ سہیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی جس پر عوام میں بہت پذیرائی مل رہی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت عوام کی توقعات پورا کرنے کے لئے آخری حد تک جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

حکومت عوام کی زندگیوں میں تبدیلی اور بہتری لانے کے لئے بہت سے منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جس کے ثمرات بہت جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ ہم نے سابقہ حکمرانوں کی عوام کے ٹیکسوں کی آمدن کو اپنے اوپر خرچ کرنے کی روایت کو توڑ ا ہے اور اب ٹیکسوں سے حاصل ہونے والا پیسہ ملک اور قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہا ہے۔