Live Updates

وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو عوام سےرابطے برقراررکھنےکی ہدایت

حکومت عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہی ہے، جلد پاکستان معاشی ترقی اور خوشحالی کی جانب گامز ن ہوجائے گا،وزیراعظم عمران خان کی راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 فروری 2019 16:45

وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو عوام سےرابطے برقراررکھنےکی ہدایت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 فروری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو عوام سے رابطے برقراررکھنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہی ہے، جلد پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہوجائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید، وزیرصحت عامر کیانی، وزیر پٹرولیم غلام سرورخان ، وزیراطلاعات فواد چودھری، معاون خصوصی نعیم الحق، صداقت عباسی اور ارشد داد ودیگر شامل ہیں، اس موقع پر ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے علاقے کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمرا ن خان نے ارکان اسمبلی کو عوام سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آفس میں اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے خطے میں انتہاپسندی اور تشددکے خاتمے کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا، اور کہا کہ دہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحاد کا کردار قابل تحسین ہے۔پاکستان علاقائی امن کیلئے بھرپور حمایت کرتا ہے۔ اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر جنرل ر راحیل شریف پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور امن واستحکام کیلئے بات چیت کی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات