Live Updates

سارک چیمبر کی سی سی پی آئی ٹی کے پلیٹ فارم سے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی تجویز خوش آئند ہے‘ افتخار علی ملک

سی سی پی آئی ٹی کی طرف سے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ہر رکن ملک کے انڈسٹریل پارکس میں سرمایہ کاری کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘ سینئر نائب صدر سارک چیمبر

منگل 12 فروری 2019 17:27

سارک چیمبر کی سی سی پی آئی ٹی کے پلیٹ فارم سے غیر ملکی براہ راست سرمایہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے چین کی کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت ( سی سی پی آئی ٹی) کی طرف سے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ہر رکن ملک کے انڈسٹریل پارکس میں سرمایہ کاری کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سارک چیمبر اور سی سی پی آئی ٹی کے درمیان تعاون کو سراہا اور ایسوسی ایشن کی جانب سے کئے جانے والے تمام وعدوں کی تکمیل اور مسائل کے حل پر زور دیا۔

نانہوں نے کہا کہ سارک چیمبر کی طرف سے سی سی پی آئی ٹی کے پلیٹ فارم سے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف آئی ڈی) کی تجویز بھی خوش آئند ہے اور چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان سبز اقتصادی ترقی اور کلین پراڈکٹس کی تیاری کے حوالے سے تعاون اور انفرادی کی بجائے مل کر کام کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خطے میں ترقی، خوشحالی، نمو اور عوامی فلاح کے ایک نئے دور کے آغاز کیلئے چین کے ساتھ گہرے اقتصادی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سارک چیمبر کے صدر روآن ایدیری سنگھے اور سی سی پی آئی ٹی کے چیئرمین لیو کے مابین 12 جون کو چین کے شہر کومنگ میں 14 ویں چائینہ سائوتھ ایشیا بزنس فورم ( سی ایس اے بی ایف) کے مشترکہ انعقاد پر اتفاق بھی خوش آئند ہے جبکہ سری لنکا کو 14 ویں ایڈیشن کی سربراہی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں خاص طور پر چینی سرمایہ کاروں کو اپنے من پسند شعبہ جات میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مراعاتی پیکیج پیش کیا ہے جس سے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہو گی، غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کے لئے یہ انتہائی مناسب وقت ہے کہ وہ اس پیکیج سے بھر پور فوائد اٹھانے کیلئے آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ اجلاس کا مقصد اراکین سے 14 ویں سی ایس اے بی ایف اجلاس کے لئے قابل عمل تجاویز کا حصول تھا۔ اجلاس میں اس فورم کے ذریعے چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں نائب صدور چندیرا ڈھاکل (نیپال)، ڈاکٹر روہیتا سلوا (سری لنکا)، ایگزیکٹو ممبر زبیر احمد ملک (پاکستان)، کیرتھی گوناوردانا (سری لنکا)، مس شائرہ سلیم (مالدیپ) ڈی جی انڈین چیمبر ڈاکٹر ریجیو سنگھ، حنا سعید سیکرٹری جنرل سارک چیمبر اور ذوالفقار بٹ ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے شرکت کی اور آئندہ فورم کے لئے تعاون کے میکنزم کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات