دسویں شیل ایکو میراتھن ایشیا 29اپریل سے 2مئی تک ملائیشیا میں ہو گی

منگل فروری 17:27

دسویں شیل ایکو میراتھن ایشیا 29اپریل سے 2مئی تک ملائیشیا میں ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) دسویں شیل ایکو میراتھن ایشیا ملائیشیا میں منعقد ہو گی۔ یہ میراتھن شیل کے عالمی’’میک دی فیوچر لائیو ‘پروگرام کا حصہ ہے۔ اس سال ،اس میراتھن میں ،ایندھن کے استعمال میں غیر معمولی کارکردگی اور کفایت کی حامل کاروں کے ڈیزائن ، تیاری اور انہیں مقابلے کے لیے پیش کرنے کی غرض سے بہترین طلباء کے ذہنوں کو چیلنج دینے کا جشن منایا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

29اپریل سے 2مئی کے دران ایشیا اور مشرق وسطی ٰسے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد ٹیمیں اپنی تیار کردہ کاروں کو شیل ایکو میراتھن مائیلیج چیلنج میں ٹیسٹ کریں گی اور جائزہ لیں گی کہ ان میں سے کون سی کار کم سے کم ایندھن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ فاصلے تک سفر کرتی ہے۔ سنگاپور نے 2018ء میں اس ایونٹ کی میزبانی کی تھی اور جیتنے والی ٹیم کی تیار کردہ کار نے صرف ایک لیٹر ایندھن میں2,341 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھاجو تقریباً ملائیشیا سے یانگون، میانمار تک کا فاصلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :