کسی بھی علاقے میں پتنگ بازی کیوجہ سے قیمتی جان کے نقصان کا ذمہ دار متعلقہ ڈی پی او،ڈی سی ہوگا‘ وزیر اعلیٰ

ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گاںانسانی جان کا تحفظ ہمارا سب سے بڑا فریضہ ہے ‘ سردار عثمان بزدار

منگل 12 فروری 2019 17:37

کسی بھی علاقے میں پتنگ بازی کیوجہ سے قیمتی جان کے نقصان کا ذمہ دار متعلقہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں پتنگ بازی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارنے انتظامیہ کو جاری کی گئی ہدایات میں متنبہ کیا ہے کہ آئند ہ صوبے کے کسی بھی علاقے میں پتنگ بازی کی وجہ سے قیمتی جان ضائع ہوئی تو متعلقہ ڈی پی او اور ڈی سی ذمہ دار ہو گا اورایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ ہمارا سب سے بڑا فریضہ ہے۔میں نے بطور وزیر اعلی پنجاب عوام کے جان و مال کے تحفظ کا عہد کیا ہوا ہے۔انتظامیہ اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں وگرنہ ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔