سلمان شہباز ،عمران علی یوسف ،اسحاق ڈار سمیت دیگر مفرور ملزما ن کو بیرون ملک سے واپس لانے کی تیاریاں شروع

چیئرمین نیب کی ہدایت پر بیوروز نے اقدامات شروع کردئیے ہیں،وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا‘ ذرائع

منگل 12 فروری 2019 17:37

سلمان شہباز ،عمران علی یوسف ،اسحاق ڈار سمیت دیگر مفرور ملزما ن کو بیرون ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) قومی احتساب بیورو ( نیب )نے سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز ،داماد عمران علی یوسف ، نواز شریف کے سمدھی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر مفرور ملزمان کو بیرون ملک سے واپس لانے کی تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ بیرون ملک فرار ہونے والی مذکورہ شخصیات کو واپس لانے کے لیے ایک بار پھر انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب بیوروز نے فرار ملزمان کی واپسی کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔اورآئندہ چند روز میں وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کیا جائے گا۔