نیشنل انڈر19 ہاکی چمپئن شپ ،خیبرپختونخوا کے ٹرائلز 15 فروری کو منعقد ہونگے ،سید ظاہرشاہ

منگل فروری 17:50

نیشنل انڈر19 ہاکی چمپئن شپ ،خیبرپختونخوا کے ٹرائلز 15 فروری کو منعقد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے پشاور میں انڈر19 ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیاہے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل انڈر19 ہاکی چیپمئن شپ سترہ سے 27 فروری تک منعقد ہورہی ہے جس کے لئے خیبر پختونخوا ہاکی کی ٹیم کے انتخاب کے لئے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کے ٹرائلز 15 فروری کو پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں صبح 10 بجے منعقد ہورہے ہیں جس کھلاڑی کی پیدائش یکم جنوری 2000 یا اس کے بعد کی ہے وہ ان ٹرائلز میں بمعہ اوریجنل آئی ڈی کارڈ‘فارم ب‘رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے حصہ لے سکتاہے ‘اس سلسلے میں تمام رجسٹرڈ کھلاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پندرہ فروری کو صبح 10 بجے ٹرائلز کے لئے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پہنچیں‘انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ انڈر19 نیشنل چیمپئن شپ کے لئے صوبے کی بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جائے جس کے لئے ٹرائلز منعقد کئے جارہے ہیں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ہی ٹیم میں شامل کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :