بونیر ہاکی ٹیم 12 فروری کو لاہور کے دورے پر روانہ ہوگی

منگل فروری 17:50

بونیر ہاکی ٹیم 12 فروری کو لاہور کے دورے پر روانہ ہوگی
بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) بونیر ہاکی ٹیم 12 فروری کو لاہور کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں پر وہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف کلبز کیساتھ ہاکی سیریز کھیلے گی فائینل تقریب کے مہمان حصوصی پنجاب کے وزیر کھیل راج تیمور خان ہونگے ۔بونیر ہاکی ڈیویلپمنٹ ان لاہور کے نام سے بونیر کے 35 کھلاڑی اور 5 آ فیشلز پر مشتمل ہاکی ٹیم 7 روزہ دورے پر لاہور جائیگی جہاں پر وہ ڈسٹرکٹ لاہورسمیت ؂پنجاب یونیورسٹی ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،ڈار ہاکی اکیڈمی اور پنجاب کے مختلف ہاکی کلبز کے ساتھ ہاکی سیریز کھیلے گی۔

فائینل تقریب کے مہمان حصوصی پنجاب کے وزیر کھیل راج تیمور خان ہونگے جبکہ ان کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرور بھی شریک ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر لیاقت علی اور زاہد علی نے میڈیا سے گفتکو ں کرتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بونیر ہاکی کے کھلاڑی بونیر ہاکی ڈیویلپمنٹ ان لاہور ہاکی سیریز سے بہت کچھ سیکھے گے اور یہی کھلاڑی قومی سطح کے مقابلوں میں اپنے صوبے اور صوبائی سطح مقابلوں میں اپنے ضلع کا نام روشن کریں گی ۔

انہوںنے صوبائی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختون خواہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان ،وزیر کھیل عاطف خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختون خواہ جنید خان صوبے میں کھیلوں کے فروع کیلئے دن رات کوشاں ہے اور گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے سہولیات بہم پہنچانے اور کھیلوں کے ترقی کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے فلاح و بہبود کیلئے وسیع پیمانے پراقدامات کررہے ہیں جس سے دن بدن صوبے میں کھیلوں کا معیار قومی و بین الاقوامی سطح سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں ۔