ایم کیوایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو دوسرا لیگل نوٹس جاری کر دیا

سبکدوش رکن فاروق ستار مسلسل ایم کیو ایم کا نام اور پرچم استعمال کر رہے ہیں،لیگل نوٹس کا متن

منگل 12 فروری 2019 17:53

ایم کیوایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو دوسرا لیگل نوٹس جاری کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) ایم کیوایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو دوسرا لیگل نوٹس جاری کر دیا ہے۔ایم کیو ایم کے لیگل نوٹس پر مبنی خط میں کہا گیا ہے کہ سبکدوش رکن فاروق ستار مسلسل ایم کیو ایم کا نام اور پرچم استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رکنیت گزشتہ سال 2018 کے ستمبر میں ختم کر دی گئی تھی۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے لیگل نوٹس کے باوجود فاروق ستار نے متحدہ کا نشان استعمال کرنا اب تک نہیں چھوڑا ہے، انہوں نے اپنی یہ روش نہ بدلی تو انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔خط پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیق اور وکیل گل فراز خان کے دستخط ہیں۔