Live Updates

انور مسعود پاکستان کی قیمتی اثاثہ ،طنز و مزاح پر مبنی شاعری گھٹن زدہ ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے،فیاض الحسن چوہان

وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرفنکاروں کی دلجوئی، ترقی اوربہتری کے جتنے منصوبے گزشتہ چند ماہ میں ترتیب دیئے گئے ہیں گزشتہ حکومت نے دس سالوںمیں نہیں دیئے گئے، وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب

منگل 12 فروری 2019 18:12

انور مسعود پاکستان کی قیمتی اثاثہ ،طنز و مزاح پر مبنی شاعری گھٹن زدہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پروفیسر انور مسعود پاکستان کی قیمتی اثاثہ ہیں،انور مسعود کی طنز و مزاح پر مبنی شاعری گھٹن زدہ ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرفنکاروں کی دلجوئی , ترقی اوربہتری کے جتنے منصوبے گزشتہ چند ماہ میں ترتیب دیئے گئے ہیں گزشتہ حکومت نے دس سالوںمیں نہیں دیئے گئے ،فنکاروں کیلئے سنیئر آرٹسٹ کارڈز , ہیلتھ انشورنس کارڈ , راولپنڈی سمیت پورے پنجاب میں آرٹ بازاروں کے قیام اور وائس آف پنجاب جیسے جاری پروگراموں کی تکمیل سے فنکاروں کی فنی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کے ساتھ ساتھ ان کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بین الاقومی شہرت یافتہ شاعر انور مسعود کے ساتھ ملاقات کے عنوان سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ اس موقع پربیگم انور مسعود, پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ وحید, پروفیسر انعام الحق جاوید, ریزیڈنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد, بیگم ناہید منظورسمیت فنکاروں, ادیبوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ فنکار معاشرے کا نہائیت حساس طبقہ ہے جس کی دلجوئی اور بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ․ انہو ںنے کہا کہ فنکاروں کی فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کے فن سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لیئے موجودہ حکومت بھرپور وسائل بروئے کار لا رہی ہے ․ انہوں نے کہا کہ فنکار معاشرے کے سلگھتے ہوئے مسائل کو جس دلچسپ انداز میں ابھارتے ہیں وہ انہیں کا خاصہ ہے ․ انہو ںنے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ دور حکومت میں فنکاروں کو جس طرح نظر انداز کیا گیا اور ان کی حوصلہ شکنی کی گئی اس کی مثال دنیامیں نہیں ملتی ․ انہو ںنے کہا کہ فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کو معاشرے میں مقام دلوانے اور انہیں مایوسیوں سے نکالنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مومنہ وحید , پروفیسر انعام الحق جاوید نے موجودہ حکومت کی طرف سے فنون لطیفہ کی بہتری اور فنکاروں کی بہبود کے لیئے حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے پروگراموں کو سراہا ․ انہو ںنے اس امیدکا اظہار کیا کہ ان پروگراموں پر عملدرآمد سے نہ صرف فنکاروں کی زندگیو ںمیں بہتری آئے گی بلکہ عام شہریوں پر بھی اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے ․ انہو ںنے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر پروفیسر انور مسعود کی شاعری کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس سے رہنمائی حاصل کرنے اور اپنے انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

تقریب کے آخر میں پروفیسر انور مسعود نے اپنے روایتی طرز بیان اور مزاحیہ شاعری سے حاضرین کو بے حد محظوظ کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات