قائم مقام امریکی وزیر دفاع کی افغان صدر سے ملاقات

منگل 12 فروری 2019 18:12

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شیناہان نے افغان دارالحکومت کابل پہنچ کر افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے افغانستان کے اچانک دورے پر انہوں نے نیٹو اور امریکی افواج کی اعلیٰ ترین کمان سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ قائم مقام امریکی وزیر دفاع کا یہ دورہ ایک ایسے وقت پر شروع ہوا ہے، جب امریکا نے طالبان کے ساتھ خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن بات چیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔