SICPA پاکستان نے CSR ایوارڈ جیت لیا

منگل 12 فروری 2019 18:00

SICPA پاکستان نے CSR ایوارڈ جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) SICPA پاکستان نے "Best Practices" کی کیٹیگری میں مسلسل تیسرے سال NEFH ایوارڈ جیت لیا۔ یہ ایوارڈ نیشنل فورم آف انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (NEFH) کی طرف سے اس کے 11 ویں سالانہ CSR سربراہی اجلاس 2019ء میں دیا گیا۔ SICPA پاکستان SICPA SA سوئٹزرلینڈ اور پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے جو 1995 میں شروع کیا گیا۔

یہ پاکستانی بینک نوٹوں اور قیمتی دستاویزات کے لئے سیکیورٹی روشنائی تیار کرتا ہے۔ یہ جعل سازی، سازشوں اورپائریسی کے خلاف تحفظ کے لئے عوامی اور نجی شعبے کے 75 سے زائد مستقل صارفین کو باقاعدگی سے سیکورٹی سلوشن فراہم کرتا ہے۔ SICPA میں ، CSR کا ایک وسیع تصور ہے ، جس میں، عوام کے لئے اس کمپنی کی سرگرمیاں، اس کے کاروباری طریقوں اور ماحول پر اس کے اثرات سمیت کمیونٹیوں پر اس کے اثرات کے استحکام کے تمام پہلووٴں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

SICPA پاکستان کی مرکزی توجہ ویسے غیر مراعات یافتہ اور ضرورت مند آبادی کے طبقات کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کے فروغ پر ہے۔ SICPA سٹیزن فاؤنڈیشن اور ناصرہ اسکول ٹرسٹ کو سپورٹ کرتا ہے اوراس نے ایک ایجوکیشنل ایکسیلنس ایوارڈ پروگرام بھی شروع کیا ہے جو جفا کشوں کے ان محنتی بچوں کے لئے ہوگا جو تعلیمی میدان میں شاندار کامیابیوں حاصل کریں گے، مذکورہ ایوارڈان کی حوصلہ افزائی کو فروغ دے گا۔ صحت کے شعبے میں، پہلی مرتبہ SICPA کے ملازمین کے لئے خون کے ایک امدادی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ SICPA جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے کڈنی سینٹر اور لیٹن رحمت اللہ بنیوولنٹ ٹرسٹ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔