نوجوان کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،خورشید شاہ

پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں،مرکزی رہنما پیپلزپارٹی کا تقریب سے خطاب

منگل 12 فروری 2019 18:44

نوجوان کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،خورشید ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) سابق قائد حزب اختلاف، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی نوجوانوں کیساتھ ہے وفاقی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صالح پٹ میں پیپلز جاگرتا پولٹیکل ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا سید خورشید احمد شاہ نے پیپلز پولیٹیکل ونگ صالح پٹ کے عہدیداروں میں بیسٹ پر فارمز ایوارڈ اور تمغے تقسیم کیے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے آئندہ بھی کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی بے روزگاری اور لوگوں کو بے گھر کرنے کے سوا کچھ نہیں دیا پی ٹی آئی حکومت نے چھ ماہ کے دوران ہی عوام کو مایوس کردیا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کی تر قی میں ریڈ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں نوجوان سیاست سمیت دیگر شعبوں میں آگے آئیں نوجوان ہمارا مستقبل ہیں یہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔