Live Updates

سلیکٹڈ وزیراعظم کی غیر پارلیمانی گفتگو ہمیشہ ملک و قوم کیلئے جگ ہنسائی کا باعث بنتی ہے،چودھری رفعت جاوید

مسلم لیگ(ن)کے دور حکومت میںپاکستان نے جو تعمیروترقی کی اس کی مثال نہیں ملتی،مسلم لیگی رہنما وڈپٹی میئراسلام آباد

منگل 12 فروری 2019 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے جھوٹ اور یوٹرن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،عمران خان یوٹرن کے ماسٹر تو تھے ہی مگر ان کا انصاف کادوہرامعیار بھی کھل کر سامنے آ گیا ہے،عوام پر مہنگائی کا جتنا بوجھ تحریک انصاف نے ڈال دیاہے اتنا ملک کی پوری تاریخ میں نہیں ڈالاگیا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میںپاکستان میںجو تعمیر وترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی،اب تومہنگائی کا ایک طوفان آ یا ہے،آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کیلئے غریبوں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر و چیئرمین اے پی سی میاں شہبازشریف کے اسمبلی میں شرکت کے پروڈکشن آرڈر حکومت نے اگر کینسل کئے تو اس ایوان کی تمام اپوزیشن جماعتیں جو کہ اس قت تقریبا"اکٹھی ہوچکی ہے حکومت کو چلنے نہیں دیں گی،حکومت ہوش کے ناخن اور ایسے معاملات میں ٹانگ نہ اڑائے جسکا اس کوکوئی فائدہ نہیں بلکہ الٹانقصان پہنچے گا،حکومت اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگارہی ہے مگر زیادہ دیر تک یہ سلسلہ نہیں چل پائے گا،اپوزیشن کو حکومت گرانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ خود اپنے اقدامات کی وجہ سے گڑھے میں گررہی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما چودھری رفعت جاوید نے کہاکہ نام نہاد تبدیلی عالمی ایجنڈا کی تکمیل ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم کی غیر پارلیمانی گفتگو ہمیشہ ملک اور قوم کیلئے جگ ہنسائی کا باعث بنتی ہے،کٹھ پتلی حکومت ملک کو سونامی میں ڈبورہی ہے،قرضوں میں اضافہ ملکی معیشت کوگروی رکھنے کے مترادف ہے،کشکول توڑنے کے جھوٹے دعویدار بے نقاب ہورہے ہیں،پہلے چھ ماہ میں بھی بیرونی قرضہ2ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے،روپے کی قدر میں ہونے والی کمی سے قرض میں پہلے ہی کئی سوارب کا اضافہ ہواہے۔

ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے کہاکہ میاں شہبازشریف نے نوے ارب میں تین میٹروبسیں چلائیں جبکہ پشاور میں 100 ارب سے ایک بھی مکمل نہیںہوسکتی ادارے تباہ کردئیے گئے ہیں،کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگانے والوں نے ا س کو مزیدفروغ دیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت آہستہ آہستہ عوام کا اعتمادکھورہی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے کارکردگی کاموقع دینے کیلئے خود ڈھیل دے رکھی ہے ،مہنگائی روکنے میں ناکامی پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی نااہلیت کا منہ بولتاثبوت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات