Live Updates

تین سے چار وزراء کی چھٹی ہونے والی ہے،ہارون رشید کا دعویٰ

وزیر اعظم اسپیکر اسد قیصر ، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک پر برہم ہوئےکیونکہ ان لوگوں نے شہباز شریف کو چئیرمین پی اے سی بنانے کی حمایت کی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 فروری 2019 19:37

تین سے چار وزراء کی چھٹی ہونے والی ہے،ہارون رشید کا دعویٰ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 فروری 2019ء) : سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک پر خاصے برہم ہیں کیو نکہ ان حضرات نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چئیرمین بنانے کی حمایت کی۔انکا کہنا تھا کہ حالات بتاتے ہیں کہ تین ،چار وفاقی وزراء کی چھٹی ہونے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس میں غصے میں نظر آئے۔وزیراعظم نے کہا کہ غلط کام کرنے والوں کا دفاع نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جو چھوڑ کر جانا چاہتا ہے چلا جائے کسی کو نہیں روکا جائے گا۔میں نے نہ تو خود غلط کام کیا اور نہ ہی کسی اور کو کرنے دوں گا۔

(جاری ہے)

کرپشن کرنے والے کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی کارگاردگی سے بھی مایوس نظر آئے۔ اس حوالے سے تازہ ترین انکشاف ہارون رشید کی جانب سے کیا گیا ہے ۔انکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی طبیعت کے باوجود کافی عرصہ صبر کیا ہے تاہم اب کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔انہوں نے اپنے کالم میں ان انکشافات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم تین چار لوگوں پر خاصے برہم ہیں جن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک شامل ہیں۔

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو قائل کیا کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چئیرمین بنا دینا چاہیے۔اب بھی یہ لوگ ایک گروپ بن کر کام کر رہے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم ان وزراء سے خاصے نالاں ہیں۔انہوں نے لکھا کہ حالات جس طرف جا رہے ہیں یوں لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں کچھ وزیروں کی چھٹی ہونے والی ہے اور انکی جگہ نئے لوگوں کو دی جا سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات