بحیثیت کھلاڑی اورسیکرٹری سب سے پہلے پاکستان کی عزت و وقار کو مقدم رکھا ہے،شہباز احمد سینئر

منگل 12 فروری 2019 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر نے کہاہے کہ میں نے ہمیشہ بحیثیت کھلاڑی اور سیکرٹری سب سے پہلے پاکستان کی عزت و وقار کو مقدم رکھا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن میں تمام اولمپیئنز و سابق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑیوں کے دروازے کھلے ہیں،میری خواہش ہے کہ اولمپین سمیع اللہ اور اولمپین منظور جونیئر سمیت تمام سینئر اولمپین پاکستان ہاکی کی خاطر مثبت سوچ لیکر آگے بڑھیں،انہیں خوش آمدید کہوں گا۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایٹ سیکرٹری اولمپین ایاز محمود کے ہمراہ عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا میں آج سیکرٹری ہوں کل شاید نہیں ہوں گالیکن پاکستان ہاکی کی ترقی و ترویج کے ساتھ اسکے عزت و وقار کو برقرار رکھنا ہم سب پر لازم یی.انہوں نے پرہجوم پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے استعفیٰ دینے کے بعد آئی پی سی سیکریٹری سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ آپکے یا اولمپین حسن سردار کے استعفیٰ دینے سے ہاکی بحال نہیں ہوسکتی.انکے علاوہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی کہا کہ اس وقت پاکستان ہاکی کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں نمائندگی کیلئے آپکا بحیثیت سیکریٹری پی ایچ ایف ہونا ضروری ہی.تب جاکر میں فیصلہ کیا کہ پاکستان ہاکی کی خاطر اپنا استعفیٰ واپس لوں.میری بحیثیت ایف آئی ایچ ایگزیکٹیو ممبر بھر پور کوشش ہوگی کہ پاکستان پر پابندی و جرمانہ نہ لگے اس حوالے سے مکمل حکمت عملی مرتب کی ہی.اگر خدانخواستہ قومی ہاکی ٹیم پر پابندی و جرمانہ لگتا ہے تو اس سے ہمیں بہت نقصان ہوگا.اسکے علاوہ آپ معزز میڈیا نمائندگان کے توسط سے بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت کی جانب سے پاکستان ہاکی لیگ کی اجازت ہمیں مل گئی یی.20 فروری تک میڈیا کے سامنے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا.پاکستان ہاکی لیگ اسپانسرز کے بغیر ناممکن ہی.غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کیلئت دس کروڑ روہے تک اخرجات درکار ہیں.اسکے علاوہ فنڈز کی پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمیں حکومتی تعاون کی پوری امید ہے۔