Live Updates

گیس کی قیمتوں پر وزیراعظم آج پھر اپنے گذشتہ بیان سے پھر مکر گئے ہیں، سینیٹر مولا بخش چانڈیو

آج خان صاحب نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا جواز پیش کیا ہے۔ خان صاحب کب تک پچھلے دس سالوں کے پیچھے چھپتے رہیں گے

منگل 12 فروری 2019 21:43

گیس کی قیمتوں پر وزیراعظم آج پھر اپنے گذشتہ بیان سے پھر مکر گئے ہیں، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں پر وزیراعظم آج پھر اپنے گذشتہ بیان سے پھر مکر گئے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت نے خود گیس کی قیمتیں بڑھائیں پھر وزیراعظم نے نوٹس لیا۔

آج خان صاحب نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا جواز پیش کیا ہے۔ خان صاحب کب تک پچھلے دس سالوں کے پیچھے چھپتے رہیں گے ۔ 6 ماہ گذر گئے، اب تو حکومت کچھ کر کے دکھائے۔ جو وزیراعظم پارلیمنٹ نہ چلانے کا جواز دے وہ قوم کا بھلا کیسے کر سکتا ہے۔ حکومت اپنے اقدامات سے بیک وقت عوام اور اپوزیشن کو مشتعل کر کے انتشار پیدا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ چلے۔

پارلیمنٹ کو غیرفعال بنانے کیلئے چیئرمین پی اے سی کو ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اس بات میں اب کوئی شک نہیں رہ گیا کہ حکومت پارلیمنٹ کو غیرفعال بنانا چاہتی ہے۔ وزیراعظم خود فرما چکے کہ پارلیمنٹ کو جتنا چلانا تھا چلا لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات اور طرز عمل سے ثابت ہو گیا کہ وہ جمہوریت نہیں چاہتے۔ عمران خان آمر ایوب کا مداح اور ان کے اعمال آمر یحییٰ خان جیسے ہیں۔

گلیاں، بازار ویران، کھیت کھلیان بنجر ہو چکے، خان صاحب فرماتے ہیں کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ طور خم سے چمن، کراچی سے کوئٹہ اور لورالائی سے لاہور تک لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ معیشت تباہ و بربار ہورہی ہے اور سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں ملک اٹھ رہا ہے۔ وفاق کی بنیادیں کمزور ہو رہی ہیں اور پاکستان کا نیرو بانسری بجا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات