امیر جے یو آئی (ف) کی ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ کی شدید مذمت،

شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت حکومت دہشت گردوں کیخلاف موثر پالیسی تشکیل دینے میں ناکام ہوگئی ہے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،مولانا فضل الرحمن

منگل 12 فروری 2019 21:50

امیر جے یو آئی (ف) کی ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ کی شدید مذمت،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کیخلاف موثر پالیسی تشکیل دینے میں ناکام ہوگئی ہے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دہشتگروں کی جانب سے پولیس جوانوں پر ہونیوالی فائرنگ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پولیس اور سیکورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جا ئینگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کیخلاف موثر پالیسی تشکیل دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔