سانحہ ماڈل ٹا ئو ن میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری

شہباز شریف کو آئندہ ہفتے طلب کیے جانے کا امکان

منگل 12 فروری 2019 22:03

سانحہ ماڈل ٹا ئو ن میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) سانحہ ماڈل ٹا ئو ن میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری۔ سابق و زیر اعلیٰ شہباز شریف کو آئندہ ہفتے طلب کیے جانے کا امکان۔ بیان دینے کیلئے شہباز شریف کو لاہور طلب کیا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹائو ن جے آئی ٹی نے چائلڈ پروڈکیشن بیورو لاہور میں ہی اپنا عارضی دفتر بنایا ہے۔عینی شاہدین اور ایف آئی آر میں درج افراد کو بیان کیلئے یہیں بلوایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا بیان قلمبند کرنا چاہتی ہے۔ جس کے لئے انہیں آئندہ ہفتے بلوائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹائو ن کی تصاویر اور ویڈیو بنا نے والے 9 افراد کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔عوامی تحریک کے لوگوں کے بیانات کی روشنی میں جے آئی ٹی ہر پہلو سے تصدیق کرے گی۔ایف آئی آر اور استغاثہ میں شامل پولیس اہلکاروں کے بھی بیان قلمبند کیے گئے ہیں۔اس سے قبل سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو بھی جے آئی ٹی نے طلب کیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔