Live Updates

وزیر اعظم نے پہلا این آر او علیمہ باجی، دوسرا سب سے بڑے ڈاکوئوں اور چوروں کو دے دیا ، مریم اورنگزیب

عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے ، نوکریوں اور گھروں کا پلان نہ دینے اور 300ارب منی لانڈرنگ کا جھوٹ بولنے پر عوام سے معافی مانگیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)

منگل 12 فروری 2019 22:49

وزیر اعظم نے پہلا این آر او علیمہ باجی، دوسرا سب سے بڑے ڈاکوئوں اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلا این آر او علیمہ باجی جبکہ دوسرا سب سے بڑے ڈاکوئوں اور چوروں کو دے دیا ہے۔ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے ، نوکریوں اور گھروں کا پلان نہ دینے اور 300ارب منی لانڈرنگ کا جھوٹ بولنے پر عوام سے معافی مانگیں ۔

منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کی پر رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ کتنی بار یاد کروایا ہے کہ آپ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں ۔ کٹینر پر نہیں ہیں کم از کم اپنی تقریر تو بدل لیں۔ آپ نے این آر او نمبر 1باجی علیمہ جبکہ دوسرا این آر اوس سب سے بڑے ڈاکوئوں اور چوروں کو دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آئی ایم ایف کے پاس جانے پر قوم سے معافی مانگیں ، نااہل اور نالائق حکومت نے چھ ماہ میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ کردیا ہے۔

انہیں نوکریوں اور گھروں کا پلان نہ دینے اور ملکی قرضہ سو ارب بڑھانے اور مہنگائی کی شرح دو گنی کرنے پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ وزیر اعظم عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر عوام سے معافی مانگیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے غریبوں کے سروں سے چھت چھین کر اپنا بنی گالہ کا گھر ریگولرائز کروایا۔ وزیر اعظم عوام کے سامنے 300ارب کی منی لانڈرنگ کا جھوٹ بولنے اور ملکی گروتھ 6فیصد سے نااہلی کی بدولت 4فیصد پر لانے پر معافی مانگیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات