وفاقی وزیر مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کر دی

مراد سعید احسن اقبال کے خلاف این ایچ اے منصوبہ میں70 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 فروری 2019 11:31

وفاقی وزیر مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2019ء) : وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مراد سعید احسن اقبال کے خلاف این ایچ اے منصوبہ کی کئی دستاویزات سامنے لے آئے۔ دستاویزات کے مطابق این ایچ اے کے منصوبہ میں غیرملکی کمپنی کی مدد سے ستر ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی ، معاہدے پر سابق وزیرمواصلات نے دستخط بھی کیے ۔

حالانکہ اس سے قبل وہ اس کو منظور کرنے سے انکار کرچکے تھے۔ مراد سعید نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاوید صادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروے کی ڈیل کروانے والا کون تھا؟ کیا جاوید صادق غیرملکی کمپنی کا ایجنٹ اور آپ کاف رنٹ مین نہیں تھا؟ کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے تھے؟ وزیرمواصلات مراد سعید نے مزید کہا جس معاہدے سےانکارکیا گیا، اس پراحسن اقبال کےدستخط کیوں ہیں؟ احسن اقبال نے معاہدے پر وزیر مواصلات بن کردستخط کیوں کیے؟ 259 ارب کا پی سی ون 300 ارب میں کیسے بدلاگیا؟ اور پی سی ون کی منظوری میں کابینہ اورلاڈیپارٹمنٹ کو کیوں لا علم رکھاگیا؟ مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ سابقہ حکومت کہتی ہے کہ یہ منصوبہ سی پیک کے لئے شروع کیا جانا تھا، جب ڈیل کی گئی اس وقت سی پیک منصوبہ شروع ہی نہیں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

وزیرمواصلات مراد سعید نے میڈیا بریفنگ میں ملتان سکھرموٹروے منصوبے میں ن لیگ کی کرپش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف،احسن اقبال اور جاوید صادق نےکمپنی سے معاہدہ کیا، ن لیگ نے بڑے منصوبے کمیشن کےحصول کے لیے شروع کئے اور حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے ہی منصوبے کی لاگت بڑھی۔ ن لیگ حکومت نے ملتان، سکھر موٹروے میں قومی خزانے کو کم از کم ساٹھ سے ستر ارب روپے کا نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت کے بڑے گھپلے کے ثبوت موجود ہیں، گھپلے کے مرکزی کردار احسن اقبال اور جاوید صادق ہیں۔

ن لیگ نے جاوید صادق کو فرنٹ مین کی حیثیت سے رکھا۔ پاکستان کی عوام کے پیسے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہم نیب کے پاس جانے والے مقدمات کی تفصیلات جانناچاہتے ہیں۔