Live Updates

سعودی ولی عہد نے شاہ محمود قریشی کو 63لاکھ مالیت کے تحائف دے دئیے

وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے دورہ سعودی عرب میں ملے تحائف توشہ خانے میں جمع کروا کر نئی مثال قائم کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 فروری 2019 11:38

سعودی ولی عہد نے شاہ محمود قریشی کو 63لاکھ مالیت کے تحائف دے دئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2019ء) وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے دورہ سعودی عرب میں ملے تحائف توشہ خانے میں جمع کروا دئیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو محمد بن سلمان سے 63 لاکھ مالیت کے تحائف ملے تھے۔دستاویز کے مطابق تحائف میں 48لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی رولیکس گھڑی، ساڑھے 9 لاکھ کا سونے کا قلم، ایک لاکھ 35ہزار کے سونے کے کف لنکس شامل تھے۔

شاہ محمود قریشی کو 2 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی سونے کی تسبیح بھی دی گئی۔وزیر خارجہ کو 2 لاکھ 10ہزار سونے کی انگوٹھی بھی تحفے میں ملی تھی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے۔شاہ محمود قریشی نے 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کی جانب سے دیا گیا تحفہ قومی خزانے میں جمع کروا دیا تھا۔

دورہ سعودی عرب کے دوران عمران خان کو سلمان بن محمد کی جانب سے گھڑی کا تحفہ دیا گیا تھا جس کی مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد تھی۔وزیراعظم عمران خان نے سب کیلئے مثال بنتے ہوئے کروڑوں مالیت کا تحفہ قومی خزانے میں جمع کروایا ۔دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو وطن واپسی سے قبل ایک قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا تھا۔ اس گھڑی کی کل مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے اس قیمتی تحفے کو اپنے پاس رکھنے کی بجائے قومی خزانے میں جمع کروانے کو ترجیح دی تھی۔ وزیراعظم گھڑی کی کل قیمت کا 10 فیصد ٹیکس دے کر گھڑی اپنے پاس رکھ سکتے تھے، تاہم انہوں نے ایسا کرنے کی بجائے اپنا تحفہ قومی خزانے میں ہی جمع کروایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات