پنجاب حکومت کا ملتان میں 43 ایکڑ رقبے پر جدید طرز کی ماڈل مویشی منڈی قائم کرنے کا فیصلہ

بدھ 13 فروری 2019 12:33

پنجاب حکومت کا ملتان میں 43 ایکڑ رقبے پر جدید طرز کی ماڈل مویشی منڈی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) پنجاب حکومت نے ملتان میں جدید طرز کی ماڈل مویشی منڈی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مویشی مالکان کو تمام سہولیات مہیا ہوں گی،منصوبے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو 21 کروڑ 87 لاکھ کے فنڈز بھی جاری کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ملتان ڈویژن ارم سلیمی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں ایک بہت بڑی ماڈل مویشی منڈی لگائی جا رہی ہے جو 43 ایکڑ پر محیط ہوگی اور اس کے اندر جانوروں کے لیے 44 شیڈز بنائے جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق مویشی منڈی میں چار دیواری، صاف پانی، چارہ اور جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے ویٹرنری ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :