افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری ہیں،نیٹو سیکرٹری جنرل

زلمے خلیل زاد سے میری تین ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ وہاں معاہدہ ہوچکا ہے ،گفتگو

بدھ 13 فروری 2019 13:16

افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری ہیں،نیٹو سیکرٹری جنرل
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) نیٹو سیکریٹری جنرل جان اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں صورتحال مشکل ہے لیکن امن کیلئے کوششیں بھی جاری ہیں ۔ گذشتہ ہفتوں کے دوران امریکا کے افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔لیکن یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ وہاں معاہدہ ہوچکا ہے ۔ نیٹو ایسے حالات پیدا کرنے کیلئے کوشاں رہے گا جس سے امن کیلئے معاہدے کی راہ ہموار ہوسکے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نیبرسلز میں شروع ہونے والی نیٹو وزرائے دفاع کی کانفرنس سے ایک دن قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نیٹو سیکریٹری جنرل جان اسٹولٹن نے خطاب میں بتایا کہ افغانستان میں ممکنہ امن معاہدے کیلئے امریکا ہم سے رابطے میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران امریکا کے افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔لیکن یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ وہاں معاہدہ ہوچکا ہے ۔سیکٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ نیٹو ایسے حالات پیدا کرنے کیلئے کوشاں رہے گا جس سے امن کیلئے معاہدے کی راہ ہموار ہوسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم(امریکہ اور اتحادی)افغانستان میں اکٹھے گئے تھے اور مستقبل کا فیصلہ بھی ہم مل کر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :