ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ منتخب کرلیا گیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نو منتخب چیئرمین کو مبارکباد ، نیک تمناؤں کا اظہار امید ہے قائمہ کمیٹی نو منتخب چیئرمین کی سربراہی میں خارجہ پالیسی سے متعلقہ امور پر حکومت کی بہتر انداز میں رہنمائی کریگی ،شاہ محمود قریشی

بدھ 13 فروری 2019 13:49

ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ منتخب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ منتخب کرلیا گیا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس بدھ کو ہوا جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دور ان اجلاس میں متفقہ طور پر ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ منتخب کرلیا گیا ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نو منتخب چیئرمین کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔امید ہے کہ خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے، قائمہ کمیٹی نو منتخب چیئرمین کی سربراہی میں خارجہ پالیسی سے متعلقہ امور پر حکومت کی بہتر انداز میں رہنمائی کریگی ۔