پاکستان کو تنہا کر نے کی بھارتی کوششیں ناکام ہورہی ہے ، دنیا پاکستان سے تعلقات بنارہی ہے، شاہ محمود قریشی

یہ پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے ، یہ بھارت یقینا پسند نہیں کرے گا اور وہاں صف ماتم تو بچھے گی، میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 فروری 2019 14:23

پاکستان کو تنہا کر نے کی بھارتی کوششیں ناکام ہورہی ہے ، دنیا پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تنہا کر نے کی بھارتی کوششیں ناکام ہورہی ہے ، دنیا پاکستان سے تعلقات بنارہی ہے ،یہ پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے ، یہ بھارت یقینا پسند نہیں کرے گا اور وہاں صف ماتم تو بچھے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قومی اسمبلی کی راہداری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی کوشش رہی ہے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کیا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو یکے بعد دیگرے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہی پاکستان کی کامیابی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستانی قوم کی کامیابی ہے کہ دنیا آپ سے تعلقات بنا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے،دنیا پاکستان سے رابطے کررہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا پاکستان سے تجارت کررہی ہے،یہ پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔