تھانہ رمنا پولیس نے سیکٹر جی بارہ جعلی شراب کی فیکٹری پرچھاپہ مار کر شراب بر آمد کرلی ، چار ملزمان بھی پکڑے گئے

بدھ 13 فروری 2019 14:39

تھانہ رمنا پولیس نے سیکٹر جی بارہ جعلی شراب کی فیکٹری پرچھاپہ مار کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) تھانہ رمنا پولیس نے سیکٹر جی بارہ جعلی شراب کی فیکٹری پرچھاپہ مار کر شراب بر آمد کرلی ، چار ملزمان بھی پکڑے گئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو چھاپہ ایس پی صدر ملک نعیم اقبال کی زیر نگر انی ڈی ایس پی حق نواز رانجھا ایس ایچ او تھانہ رمنا جمشید خان اور ٹیم نے مارا۔اس موقع پر پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا ،ملزمان میں منور بابر مسیح،ارسلان مسیح ،تنویر مسیح اورصائم مسیح شامل ہیں ، اور ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں شراب الکوحل اور آلات شراب کشیدبھی برآمد کرلی گئی ۔ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :