جانوروں کی آلائشوں سے تیار کر دہ آئل کی تیاری،تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

فوڈ اتھارٹی آلائشوں سے آئل کی تیاری پر مکمل پابندی کیلئے قانون سازی کرے‘رکن اسمبلی خدیجہ فاروقی

بدھ 13 فروری 2019 14:48

جانوروں کی آلائشوں سے تیار کر دہ آئل کی تیاری،تحریک التوائے کار پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں جانوروں کی آلائشوں جن میں مردہ جانور بھی شامل ہیں سے آئل کی تیاری پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں الائشوں سے تیار کردہ آئل کو بائیو ڈیزل کے نام پر استعمال شدہ تیل دوبارہ فروخت کرنے والے گینگ کے خلاف کاروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی الائشوں سے تیار کردہ تیل انسانوں کو کھلے تیل کی صورت میں انسانوں کو استعمال کروایاجارہا ہے اس سلسلہ میں اس سے قبل بھی ایسی کارروائیاں ہوئی لیکن یہ گروہ دوبارہ جانوروں کی آلائشوں سے آئل کی تیاری شروع کردیتا ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر صحت ہے۔

خدیجہ فاروقی نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی پنجاب بھر میں جانوروں کی الائشوں سے آئل کی تیاری کرنے والے یونٹوں کے خلاف کارروائی کرے اور جانوروں کی آلائشوں سے آئل کی تیاری پر مکمل پابندی کیلئے اپنے اختیارات استعمال کرے اور اس میں ملوث ملزموں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔تاکہ مستقبل میں کسی کو ایسے کام کر جرات نہ ہو۔