پنجاب میں نئے کاروبار و انڈسٹریز کے قیام کیلئے لون سپورٹ پروگرام خوش آئند ہے‘افتخار بشیر

کاروبار کیلئے قرضوں پرمارک اپ پر حکومت کاساڑھے 3فیصد حصہ سے ریلیف ملے گا‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

بدھ 13 فروری 2019 14:48

پنجاب میں نئے کاروبار و انڈسٹریز کے قیام کیلئے لون سپورٹ پروگرام خوش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت میں نئے کاروبار و انڈسٹریز کے قیام کیلئے لون سپورٹ پروگرام خوش آئند ہے ِ پنجاب حکومت کے نئے کاروبار کیلئے لون سپورٹ پروگرام سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں آسانیاں پیدا ہونگے اور صوبہ بھر میں نئے کاروبار اور انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع فراہم ہونگے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار بھی دستیاب ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گرائنڈملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ ایک کروڑ روپے تک کے قرضہ پر مارک اپ پر پنجاب حکومت کی طرف سے ساڑھی3فیصد حصہ ڈالنے سے کاروبار کے لیے قرض لینے والوں کو ریلیف ملے گا اور کاروبار برادری کو سپورٹ ملے گی۔

(جاری ہے)

اور حکومت پنجاب بینک مارک اپ میں اپنا حصہ ڈالے گی انہوںنے کریڈٹ گارنٹی پروگرام کی منظوری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب جو افراد کاروبار کے لیے گارنٹی نہیں دے سکتے ان کی80فیصد پر گارنٹی حکومت دے گی۔اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔پنجاب حکومت کا لون سپورٹ پروگرام خوشحال پنجاب کا آغاز ثابت ہوگا جس سے صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔