میرے لئے تمام ہیرو ایک جیسے ہی ہیں‘اداکارہ سجل علی

مجھے پاکستان میں کام کرتے ہوئے جتنی خوشی ہوتی ہے اسے بیان نہیں کر سکتی

بدھ 13 فروری 2019 14:51

میرے لئے تمام ہیرو ایک جیسے ہی ہیں‘اداکارہ سجل علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) معروف اداکارہ سجل علی نے کہا کہ میرے لئے فلم اور ٹی وی میں کام کرنے والے تمام ہیرو ایک جیسے ہی ہیں- اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کسی کو نمبر ون یا نمبر ٹو قرار نہیں دے سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں جب قدم رکھا تھا تو میرے تصور میں بھی نہیں تھا کہ اتنی کامیابیاں ملیں گی اور اتنی مقبولیت حاصل کروں گی۔ یہ سب کچھ آپ کے نصیب میں لکھا ہوتا ہے بس ایک وقت مقرر ہوتا ہے اور مقررہ وقت ہی آپ اپنے ہدف تک پہنچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے مگر مجھے پاکستان میں کام کرتے ہوئے جتنی خوشی ہوتی ہے اسے بیان نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :