بروقت مدد‘ حادثات پر قابو‘ محفوظ اور آرام دہ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ ڈی آئی جی محمد سلیم

الحمداللہ حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے ہم نے روڈ پر اوور لوڈنگ پر مکمل کنٹرول کیا ہے‘ سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کے ساتھ کنڈیارو ٹال پلازہ پر موٹروے پولیس کے ہیلپ سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو

بدھ 13 فروری 2019 15:06

بروقت مدد‘ حادثات پر قابو‘ محفوظ اور آرام دہ سفر موٹروے پولیس کی ..
نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) بروقت مدد‘ حادثات پر قابو‘ محفوظ اور آرام دہ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈی آئی جی محمد سلیم- موٹروے پولیس کے افسران چوبیس گھنٹوں روڈ پر سفر کرنے والوں کی مدد کے لئے موجود ہیں دوران سفر مدد‘ حادثے یا کسی ایمرجنسی کی صورت میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ایک سؤ تیس یا ہمسفر ایپ پر کال کریں-تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے ڈی آئی جی محمد سلیم نے بدھ کو سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کے ساتھ کنڈیارو ٹال پلازہ پر موٹروے پولیس کے ہیلپ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی اسداللہ ابڑو انیس الرحمان فرھاد اللہ راشد شاہ ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو, موٹروے پولیس کے افسران اور میڈیا کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود تھی. موٹروے پولیس کے ڈی آئی جی محمد سلیم نے اس موقع پر ڈرائیوروں میں روڈ قوانین کے متعلق پمفلٹ تقسیم کئے اور ڈرائیوروں کو سیٹ بیلٹ اوور سپیڈ غلط اوور ٹیک کرنے کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ڈی آئی جی محمد سلیم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں پر میرے آنے کا مقصد موٹروے پولیس کے افسران جو چوبیس گھنٹوں روڈ پر سردی ہو یا گرمی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہو میری کوشش ہے کہ نیشنل ہائی وے پر کوئی حادثہ نہ ہو ہمارے آئی جی اے ڈی خواجہ کے احکامات بھی یہی ہیں کہ روڈ پر سفر کرنے والوں کی بر وقت مدد کی جائے اور ان کا سفر آرامدہ اور محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے موٹروے پولیس نے جو یہ مقام بنایا ہے اس میں افسران کی انتھک محنت ایمانداری و دیانتداری اور لوگوں کی مدد کرنا ہی, الحمداللہ حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے ہم نے روڈ پر اوور لوڈنگ پر مکمل کنٹرول کیا ہے اور اوور سپیڈ سیٹ بیلٹ غلط اوور ٹیک سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کاروائی ہمارے افسران کر رہے ہیں اس سے حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے اس کے علاوہ اس سال گنے والی گاڑیوں کی وجہ سے ہائی وے بلاک ہوجاتے تھے ہماری بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سے اس سال روڈ پر کوئی بھی گاڈی پارک نہیں ہو رہی لوگوں نے اس کام کو بڑا سراہا ہے انہون نے مزید بتایا کہ روڈ پر سفر کرنے والے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ایک سؤ تیس کے علاوہ ہمسفر ایپ پر بھی مدد حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں کال کر سکتے ہیں.آخر میں ڈی آئی جی محمد سلیم نے ڈیوٹی میں نمایان کارکردگی کرنے والے موٹروے پولیس کے افسران میں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئی-