نیٹو کے بغیر گزارا ممکن نہیں، ژینس اشٹولٹن برگ

برطانیہ کے بریگزٹ کے بعد نیٹو خطے کے دفاع کے لیے اور بھی اہم ہو جائے گا،گفتگو

بدھ 13 فروری 2019 15:40

نیٹو کے بغیر گزارا ممکن نہیں، ژینس اشٹولٹن برگ
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژینس اشٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے ایسا نہ سوچا جائے کہ ٹرانس اٹلانٹک پارٹنرشپ کے بغیر معاملات چلائے جا سکتے ہیں۔ برطانیہ کے یورپی بلاک سے مارچ میں اخراج کے بعد نیٹو خطے کے دفاع کے لیے اور بھی اہم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اشٹولٹن برگ نے نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے ایک اجلاس سے قبل کہا کہ یہ سمجھنا ایک غلطی ہے کہ نیٹو کے بغیر گزارا ممکن ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے یہ بیان جرمنی اور فرانس کی جانب سے حال ہی میں طے کردہ ایک معاہدے کے تناظر میں دیا، جس کے تحت یہ دونوں ممالک مستقبل میں ایک یورپی فوج کی تشکیل کے لیے کوششیں کریں گے۔ ان کے بقول برطانیہ کے یورپی بلاک سے مارچ میں اخراج کے بعد نیٹو خطے کے دفاع کے لیے اور بھی اہم ہو جائے گا۔