وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے قیمتی تحائف پاس رکھنے سے معذرت کر لی

شاہ محمود قریشی کو محمد بن سلمان سے 63 لاکھ مالیت کے تحائف ملے تھے، تحائف توشہ خانے میں جمع کرادیئے

بدھ 13 فروری 2019 15:47

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے قیمتی تحائف پاس رکھنے سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے قیمتی تحائف پاس رکھنے سے معذرت کر لی، وفاقی وزیر خارجہ نے دورہ سعودی عرب میں ملے تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دیئے، شاہ محمود قریشی کو محمد بن سلمان سے 63 لاکھ مالیت کے تحائف ملے تھے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق، تحائف میں 48 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی رولیکس گھڑی، ساڑھے 9 لاکھ کا سونے کا قلم، ایک لاکھ 35 ہزار کے سونے کے کف لنکس شامل تھی، شاہ محمود قریشی کو 2 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی سونے کی تسبیح بھی دی گئی تھی۔

وزیر خارجہ کو 2 لاکھ 10 ہزار کی سونے کی انگوٹھی بھی تحفے میں ملی تھی۔ شاہ محمود قریشی کے مطابق ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔