پاکستان میں برف میں ڈھکی وادیِ نلتر میں ہونے والےاسکینگ چئیمپین شپ کے بین الاقوامی میڈیا میں چرچے

عالمی سیاحوں نے پاکستان کی سیر اور قدرتی حسن سے مالا مال وادیوں کو کبھی نہ بھولنے والا تجربہ قرار دے دیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 فروری 2019 16:24

پاکستان میں برف میں ڈھکی وادیِ نلتر میں ہونے والےاسکینگ چئیمپین شپ ..
گلگت اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2019ء) : کچھ روز قبل گلگت کی خوبصورت وادی نلتر میں اسکینگ چیمپئن شپ کا آغاز کا آغاز ہوا تھا ۔نلتر میں ہونے والے اسکینگ چئیمپین شپ کے بین الاقوامی میڈیا میں چرچے ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سرزمین پر ایک سے ایک حسین نظارہ ہے۔کئی سرسبز میدان نظر آتے ہیں تو کہیں برف پوش پہاڑ نظر آتے ہیں۔

گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں ایک ہزار فٹ کی بلندی پر ہونے والے اسکینگ چیمپئن شپ کے بین الاقوامی میڈیا میں چرچے ہو رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے قدرتی حسن کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔نلتر میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان سمیت 12 ممالک کے اسکیئرز نے حصہ لیا جس میں پاکستان، یونان،افغانستان، ترکی، یوکرائن ، ہانگ کانگ، برطانیہ ، بوسنیا ہرزوگوینا ، بیلجئیم ، مراکش ، کرغستان، آز ربائیجان اور تاجکستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان ممالک سے ے 40 بہترین اسکئیرز نے اس چمپئن شپ کی سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگریز میں حصہ لیا۔اس ایونٹ کو عالمی میڈیا میں بھی خوب پذیررائی حاصل ہوئی۔ دیگر ممالک سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے ان ریسز کی بہترین تیاریوں کی دل کھول کر تعریف کی اور ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے خوبصورت پہاڑی سلسلوں میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کے لئے پھر یہاں ضرور آئیں گے۔

یہ مقابلے یوکرائن کے اسکیئرزکے نام رہے جنہوں نے مردو ںاور خواتین کی کیٹیگریز میں کسی حریف کو اپنے قریب نہیں آنے دیا۔ ترکی سے تعلق رکھنے والے استابرکین واحد اسکیئر تھے جنہوں نے مردوں کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کر کے ان پر سبقت حاصل کی۔ پاکستان کی طرف سے مردوں میںمحمد کریم اور خواتین میں عمامہ ولی اور جیا علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔