زرعی اجناس کی خرید وفروخت پر مارکیٹ فیس دگنی کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری زراعت ذاتی حیثیت میں طلب

بدھ 13 فروری 2019 17:00

زرعی اجناس کی خرید وفروخت پر مارکیٹ فیس دگنی کرنے کیخلاف درخواست پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی اجناس کی خرید وفروخت پر مارکیٹ فیس دگنی کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری زراعت کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل انور حسین نے موقف اپنایا کہ مارکیٹ کمیٹی نے بغیر وجہ بتائے فی ٹن فیس دگنا کر دی ہے،قانونی طور پر عارضی ایڈمنسٹریٹر فیس وصول کرنے کے مجاز نہیں ہیں،مارکیٹس میں 2011ء سے مینجمنٹ کمیٹی موجود نہیں ہیں،اس سے قبل حکومتی جواب میں کہا گیا تھا کہ کمیٹیاں 2011 سے ختم کر دی گئی تھیں۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ کمیٹیاں 2018ء میں ختم کی گئیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔