ڈاکٹر عاصم کی حراست کا معاملہ ،،عدالت نے محکمہ داخلہ کو 12 مارچ تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی

بدھ 13 فروری 2019 17:47

ڈاکٹر عاصم کی حراست کا معاملہ ،،عدالت نے محکمہ داخلہ کو 12 مارچ تک جواب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) سندھ ہائی کورٹ میں 2015 میں ڈاکٹر عاصم حسین کی 90 روزہ حراست کا معاملہ ،عدالت نے محکمہ داخلہ کو 12 مارچ تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو رینجرز حراست کے خلاف ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ ڈاکٹر زرین کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آج بھی جواب داخل نہ کرایا جا سکا جس پر عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو جواب کے لیے آخری مہلت دی عدالت نے محکمہ داخلہ کو 12 مارچ تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 2015 میں رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو 90 روزہ حراست میں رکھا,90 روزہ رینجرز حراست کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔