ڈاکٹر عاصم سے وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کا معاملہ ،عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی

بدھ 13 فروری 2019 17:47

ڈاکٹر عاصم سے وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کا معاملہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں نیب حراست میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم سے وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کا معاملہ ،عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر جسٹس کے کے آغا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم ضمانت پر کیس ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے درخواست تو غیر موثر ہوچکی ہے، جبکہ عامر منصور ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اسی نوعیت کی درخواست پر ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے،آرٹیکل 10 کے تحت فیصلہ جاری کرکے درخواست نمٹادی جائے،ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے فیصلے کی کاپی بھی عدالت میں پیش کی جس کے بعد عدالت نے فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم نیب کی تحویل میں ہیں وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، ڈاکٹر عاصم کی والدہ بے ان کی حراست کے وقت دائر کی تھی۔