یوسف رضا گیلانی کے خلاف مبینہ طور بیان نہ دینے پر شہری ہارون رشید کی گمشدگی کا معاملہ

سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ، آئی جی سندھ پولیس، سمیت متعلق حکام سے جواب طلب کرلیا

بدھ 13 فروری 2019 18:00

یوسف رضا گیلانی کے خلاف مبینہ طور بیان نہ دینے پر شہری ہارون رشید کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) ٹڈاپ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف مبینہ طور بیان نہ دینے پر شہری ہارون رشید کی گمشدگی کا معاملہ،سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ، آئی جی سندھ پولیس، سمیت متعلق حکام سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے ایف آئی اے سے لاپتہ شہری کی مکمل تفصیل بھی طلب کرلی،ہارون رشید کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملزم کو کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے،ملزم پر ایف آئی اے نے دباو ڈالا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف گواہی دو ،ملزم نے انکار کیا تو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا،دوران سماعت جسٹس کے کے آغا کا کہنا تھا کہ کوئی چشم دید گواہ ہے کہ لاپتہ شخص کو ایف آئی اے نے ہی گرفتار کیا، ہارون رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ گواہ ہیں لیکن تفتیشی افسر بیان ریکارڈ ہی نہیں کررہا،2015 سے لاپتہ ہے، کوئی اتا پتہ نہیں ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ جتنے بھی لوگ لاپتہ ہیں ان کے بچوں کی کفالت ریاست کرگی،ریاست کی زمہ داری ہے کہ متاثرہ خاندان کے بچوں کے اخراجات اٹھائے،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف 39 کیسز تھے،ہارون رشید کیو کیل کا کہنا تھا کہ اگر کیسز ہیں تو عدالت میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں 20 مارچ کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔